جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سیٹلائٹ تصاویر سے ایران کے نئے میزائل پلیٹ فارم کا انکشاف

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)مصنوعی سیارے سے لی گئی تازہ ترین تصاویر میں ایران کے نئے میزائل پلیٹ فارم کا انکشاف ہوا ہے۔ سیٹلائٹس سے ملنے والی تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ یہ میزائل پلیٹ فارم جنوب مغربی ایران کے علاقے بندر عباس کے قریب پہاڑی علاقے خورگومیں قائم ہے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک پہاڑ میں کل چار غاریں دکھائی گئی ہیں۔ ان میں سے تین غاریں تقریبا

مکمل ہیں جنہیں میزائل پلیٹ فارم کے لیے تقریبا مکمل ہوچکے ہیں اور میزائل لانچروں کے طور پر استعمال کیے جانے کے لیے تیار ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق اس سائٹ پر کام تین سال پہلے شروع ہوا تھا۔ اگر یہ پلیٹ فارم ایک بار مکمل آپریشنل صلاحیت حاصل کرلیتا ہے تو اس کے اثرات کو روکنا آسان نہیں ہو گا۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب دوسری طرف ایرانی پاسداران انقلاب نے سمندر کے کنارے ایک نیا میزائل سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل سٹی پروجیکٹ ایرانی نیوی کے زیراہتمام شروع کیا گیا ہے۔ اس نئے منصوبے میں میزائل سازی کے لیے تنصیبات قائم کی جائیں گی۔منصوبے کا باقاعدہ افتتاح ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کی زیرصدارت ہوا۔ میزائل سٹی کی افتتاحی تقریب میں ایرانی نیول چیف بریگیڈیئر علی رضا تنکسیری اور دیگر اعلی عسکری عہدیدار موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق اس میزائل شہرمیں کروز میزائل سسٹم ، بیلسٹک میزائل اور مختلف رینج تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری ایک بڑی تعداد شامل ہے۔اگرچہ اس رپورٹ میں اس میزائل شہرکے مقام کی وضاحت نہیں کی گئی ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ یہ خلیج فارس یا بحیرہ عمان پر واقع پاسداران انقلاب کے اڈوں میں کسی ایک میں واقع ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…