چینی ویکسین لگوائیں اور چین کا ویزا پائیں حکومت نے حیرت انگیز اعلان کردیا

17  مارچ‬‮  2021

بیجنگ ،تہران(این این آئی)چینی سفارتخانوں نے چینی ویکسین لگوانے والے افراد کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی سفارتخانوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چینی ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو سہولت دی جائے گی اور چینی ویکسین

لگوانے والے افراد جلد چین کا ویزا حاصل کرپائیں گے۔چین کے سفارتخانوں کے مطابق چینی کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ رکھنے والے افراد کی ویزا درخواستوں میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔دوسری جانب ایرانی وزارت دفاع نے فخراکے نام سے کرونا ویکسین کی تیاری کا دعوی کیا ہے۔ یہ ویکسین ایران کے مقتول جوہری سائنسدان محسن فخری زادی کے نام سے منسوب کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب دوسری طرف ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا، برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک سے کرونا ویکسین منگوانے کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دشمن ملکوں کی طرف سے منگوائی گئی ویکسین خطرناک ہوسکتی ہے تاہم ایرانی عوام نے فخری زادہ کے موقف کو کرونا ویکسین کی روک تھام میں ناکامی کا ثبوت قرار دیا ہے۔ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے ایک بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہدایت پر مسلح افواج نے فوجی مشقوں کو انسداد کرونا کے ایک

اسلوب کے طور پر اپنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن میدان جنگ میں کسی بھی وقت ہمارے خلاف یہ ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایران نے وبا کے سیاسی مرحلے کو کامیابی کے ساتھ فوجی مرحلے میں پہنچا دیا ہے۔ایرانی وزیر دفاع کاکہنا تھا کہ وزارت دفاع کے زیرانتظام تیار کی جانے والی فخراویکسین آئندہ چند ماہ تک مارکیٹ میں پہنچ جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…