جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زیادہ رونے سے دلہن کی موت واقع ہو گئی

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن ) بھارت کی ریاست اوڈیشا میں رخصتی کے وقت دلہن کی اچانک موت سے شادی کی خوشیاں، سوگ میں بدل گئیں۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں رخصتی کے وقت دلہن بے ساختہ روئی اور اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔مذکورہ واقعہ بھارت کی ریاست اوڈیشا کے ضلع سون پور

میں پیش آیا اور دلہن کی شناخت گپتسواری ساہو عرف روزی کے نام سے ہوئی۔جلندا گاؤں سے تعلق رکھنے والی روزی ساہو ضلع بالاگیر میں تیتل گاؤں کے بسیکیسان نامی شخص سے ہوئی تھی۔ شادی کی رسومات کے بعد جب روزی ساہو کے گھر والے انہیں سسرال کے لیے رخصت کررہے تھے تو دلہن روتے ہوئے بے ہوش کر گرپڑی۔دلہن کے اہلخانہ اور رشتے داروں نے منہ پر پانی چھڑک کر اور مختلف تدبیروں سے انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن وہ بے سدھ رہیں۔جب اہلخانہ کی جانب سے دلہن کو ہوش میں لانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں تو انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دیا گیا۔بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد دلہن کی لاش کو اہلخانہ کے حوالے کیا گیا تھا۔دوسری جانب ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے اہلخانہ نے بتایا کہ روزی بالکل ٹھیک اور صحتمند تھیں۔ہسپتال لے جانے کے بعد ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ دلہن کی موت ‘بہت زیادہ رونے’ کے نتیجے میں دل کا دورہ (کارڈیک اریسٹ) پڑنے سے ہوئی۔ڈاکٹرز نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی رپورٹس جاری کی جائیں گی۔علاوہ ازیں جلندا گاؤں کے ایک رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ دلہن بہت زیادہ دکھ اور غم میں مبتلا تھیں کیونکہ انہوں نے چند ماہ پہلے اپنے والد کو کھودیا تھا۔رہائشی کے مطابق ان کی شادی کا انتظام روزی کے ماموں اور کچھ سوشل ورکرز کی جانب سے کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…