تہران (این این آئی) ایرانی حکام نے صوبے سیستان بلوچستان میں انٹرنیٹ تک رسائی معطل کر دی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی حصے میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی اطلاعات ہیں۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم کئی تنظیموں نے اتوارکو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایرانی حکام نے صوبے سیستان بلوچستان میں
انٹرنیٹ تک رسائی معطل کر دی ہے۔ ان تنظیموں کے مطابق اس اقدام کا مقصد وہاں جاری مظاہروں کے خلاف حکومتی کریک ڈائون کی تفصیلات پر پردہ ڈالنا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران پاکستان کے ساتھ سرحد سے متصل ایرانی علاقوں سے حکام اور مظاہرین کے درمیان کئی پر تشدد جھڑپوں کی رپورٹیں ملی تھیں۔