ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

7.5 شدت کے زلزلے نے جنوبی ایشیا اور چین کو ہلا دیا

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ +این این آئی)پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تاجکستان میں ہونے والے زلزلے کی شدت 7.5 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان کے قریب 80 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

افغانستان، پاکستان، بھارت، چین اور نیپال میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ افغانستان میں زلزلے کی سب سے زیادہ شدت7.5 ریکارڈ کی گئی۔بھارت کے شہر ہریانہ میں زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ قندھار، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، چندی گڑھ، ہریانہ، اترکھنڈ، جموں و کشمیر اور دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں رات کے وقت زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ خوفزد ہو کر کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا جبکہ زلزلہ 80 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور،پشاور،مردان، شمالی وزیرستان، سوات،باجوڑ،جہلم، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، مظفر آباد،میرپور آزادکشمیر،پھول نگر،ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، ملاکنڈ اور لوئر دیر سمیت کئی علاقوں میں اچانک شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض شہریوں کی جانب سے زلزلے کے دوران خوفناک آوازسنائی دینے کی باتیں بھی کی جارہی ہیں تاہم اس کی حقیقت سامنے نہیں آ سکی یہ آواززلزلے کی شدت کی وجہ سے تھی یا اس کی کوئی اوروجہ تھی۔ زلزلے کے جھٹکے آتے ہی شہری خوف زدہ ہو کرگھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…