اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ میں کورونا بحران سے نمٹنے کیلئے مساجد کا بھرپور استعمال

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے مساجد کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لندن میں واقع مسجد ابراہیم کی کمیٹی عوام کو اشیائے خور و نوش فراہم کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والے

مسلمانوں کے غسل و کفن اور نماز جنازہ کے انتظامات بھی مسجد کمیٹی کر رہی ہے۔برمنگھم میں کلفٹن روڈ پر واقع مسجد کو بھی ویکسین سنٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملک میں استعمال ہونے والی دونوں ویکسین موثر ہیں، کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے منتقل ہوتی ہے، صحت کے شعبہ پر شدید دبا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پانچ اعشاریہ چار ملین افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 21 لاکھ 30 ہزار 293 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 24 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 27 ہزار 635 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 55 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 376 اور ایک کروڑ 6 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو

چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 475 اور 88 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 36 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 68 ہزار 971 ہے۔برطانیہ میں 36 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 97

ہزار 329 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 30 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 72 ہزار 877 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 26 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 55 ہزار 441 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 55 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 85 ہزار 162 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ 24 ہزار 328 افراد متاثر اور 24 ہزار 933 ہلاک ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…