ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

طلباء کیلئے خوشخبری ،پی ایچ ڈی کیلئے ایم ایس اور ایم فل کی شرط ختم

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پی ایچ ڈی کے لیے ایم ایس اور ایم فل کی شرط ختم کر دی۔ چیئرمین   ھائیر   ایجوکیشن کمیشن  طارق بنوری نے اس بابت کہا ہے کہ  پی ایچ ڈی میں ایم ایس،ایم فل کی شرط ختم کر دی گئی ہے، طلبا اب بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں

داخلہ لے سکتے ہیں۔  طارق بنوری کا کہنا تھا کہ طلبا کے لیے پریکٹیکل کے طور پر انٹرنشپ لازمی قرار دی گئی ہے، طلبا اپنے شہر میں رہ کر ان پیڈ انٹرنشپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈگری کی ویلیو بڑھنے کی فکر ہے، طلبا کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا لازمی ہوگا۔چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کا کہنا تھا کہ جنرل ایجوکیشن لینا بھی لازمی ہوگا۔گزشتہ برس نومبر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایچ ای سی نے 2018 کے بعد تمام 2 سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دے دی تھیں اور اعلان کیا گیا تھا کہ اب کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کی ڈگری نہیں ملے گی۔ ایچ ای سی کے مطابق 2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجرا تشویشناک ہے اور یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کر دیں کیونکہ ایچ ای سی 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…