کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا میں کورونا کی وبا کا بہانا بنا کر بادشاہ نے وزیر اعظم کی درخواست پر ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے پارلیمنٹ کو معطل کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے وزیر اعظم محی الدین یاسین کی درخواست پر
رواں برس یکم اگست تک ایمرجنسی نافذ کرنے کی اجازت دے دی۔بادشاہ نے جہاں ایمرجنسی نافذ کرنے کی اجازت دے دی، وہیں پارلیمنٹ کو بھی معطل کردیا گیا۔بادشاہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کیے جانے اور پارلیمنٹ کو معطل کیے جانے کے اعلان کے بعد وزیر اعظم محی الدین یاسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وضاحت کہ ایمرجنسی نافذ کیے جانے کا مطلب مارشل لا لگانا نہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کے معطل رہنے کے باوجود تمام معاملات سول حکومت دیکھے گی اور کورونا کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال معمول پر آتے ہی انتخابات کرائے جائیں گے۔ملائیشیا میں کورونا کو بہانا بنا کر ایک ایسے وقت میں ایمر جنسی نافذ کرکے پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا ہے جب کہ رواں برس کے وسط تک وہاں عام انتخابات کرائے جانے کی امید تھی۔