اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ترکی کی عدالت نے متنازع مبلغ عدنان اوکتار کو 1000سال سے زیادہ قیدکی سزا سنادی‎

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کی ایک عدالت نے 10 مختلف جرائم کے الزام میں ملک کے متنازع اور خود ساختہ فرقے کے رہنما اور مبلغ عدنان اوکتار کو ہزار سال سے زیادہ قیدکی سزا سنادی۔ ترک میڈیاکے مطابق استنبول کی عدالت نے عدنان اوکتار کو ایک ہزار 75 سال اور 3 ماہ قید کی

سزا سنائی ہے۔عدنان اکتار پر جرائم پیشہ گروہ قائم کرنے، دھوکہ دہی، جنسی استحصال ، جاسوسی، دہشت گرد تنظیم کی امداد، اغوا اور دیگر الزامات تھے۔عدنان اوکتار کو ان کے 200 پیروکاروں سمیت 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق عدنان اوکتار نے 1982 میں استنبول میں اپنی تنظیم کی بنیاد رکھی تھی اور انہوں نے ایک ٹی وی چینل بھی قائم کر رکھا تھا جہاں سے ان کے خود ساختہ فرقے کی تبلیغ کی جاتی تھی۔ اس دوران عدنان اوکتار کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا تاہم ان کی آمدن کے ذرائع بھی مشکوک رہے۔64 سالہ عدنان اوکتا کو ایک رنگین مزاج رہنما کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جو اکثر نیم برہنہ خواتین کے ساتھ دکھائی دیتے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…