اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انڈونیشیا میں طیارہ حادثے کا شکار فیملی کی آخری دلخراش پوسٹ، پڑھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہو جائینگی

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہونیوالے بوئنگ 737 طیارے میں آخری وقت میں سوار ہونے والی انڈونیشین خاتون اور بچوں کی تصویر و دلخراش پوسٹ منظر عام پر آگئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق بدقسمت طیارے میں رتھی وندانیا نامی

خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ سفر کررہی تھیں۔ انہوں نے ایئرپورٹ پر بچوں کے ساتھ اپنی آخری تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی تھی جس میں سب بہت خوش نظر آرہے تھے۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رتھی نے انڈونیشین زبان میں اپنے اہل خانہ کو خدا حافظ کہا اور بتایا تھا کہ ہم اپنے گھر جارہے ہیں۔رتھی کے بھائی عرفان سیا کا کہنا ہے کہ ہم نے کوشش کی تھی کہ بہن اور بھانجے دوسری فلائٹ سے جائیں مگر آخری وقت میں رتھی نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور اسی جہاز کے ٹکٹ لے کر گھر روانہ ہوئی۔عرفان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے رتھی کا پیغام دلخراش ہے، جس کو ہم جب بھی پڑھتے ہیں، رونے لگتے ہیں۔دوسری جانب ریسکیو ورکرز نے مبینہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہونے والیانڈونیشیا کے جہاز کے بلیک باکس کا پتا لگا لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انڈونیشیا کی قومی ریسکیو ایجنسی نے بتایاکہ بدقسمت جہاز کے دو بلیک باکس کرش سائٹ سے 150 سے 200 میٹر دور سمندر کی تہہ میں موجود ہیں۔گزشتہ روز حادثے کے شکار جہاز کا رابطہ اچانک کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا، جہاز میں 50 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…