گوادر( آن لائن ) متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے 11 افرا تلور کے شکار کیلئے شیخخلیفہ سیف النہیان اور سلطان سعید احمد کی سربراہی میں خصوصی طیارے کے ذریعے مکران ڈویژن کے علاقے پنجگور میں پہنچ گئے جہاں انہیں سخت سیکیورٹی میں بذریعہ
روڈ پیری جھلک میں ان کے محل پہنچایا گیا۔اس سے قبل ایئرپورٹ پر شاہی وفد کا استقبال پنجگور کے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی، قبائلی عمائدین حاجی عطا اللہ بلوچ، حاجی زاہد حسین، حاجی فاروق الزمان اور سینئر عسکری اور سویلین حکام نے کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ شکار کے لیے آئے وفد کے پاس شکاری ساز و سامان اور شاہین موجود ہیں جبکہ وہ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری لائسننس کے تحت پنجگور میں قیام کے دوران تلور کا شکار کریں گے۔اماراتی شاہی خاندان کے افراد جو اس پرندے کے شکار کے لیے پنجگور آتے رہتے ہیں انہوں نے اس ضلع میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔جس میں پنجگور کے علاقے کے مستحق اور پسماندہ لوگوں کے لیے پانی کی فراہمی کی اسکیم اور صحت کی سہولیات شامل ہیں۔