پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

انڈونیشیا کا لاپتہ ہو جانے والا مسافر طیارہ کریش کر گیا

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (مانیٹرنگ +این این آئی)انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن کے طیارے کا دارالحکومت جکارتہ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی میڈیا نے کہا کہ جہاز میں 50 سے زائد افراد سوار تھے اور وہ مغربی کلیمنتان صوبے کے شہر پونٹیانک جارہا تھا۔قابل اعتماد ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار 24

نے ٹوئٹر پر کہا کہ سری وِجایا ایئر کی پرواز ‘ایس جے 182’ کی بلندی میں جکارتہ سے اڑان بھرنے کے بعد تقریبا 4 منٹ بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 10 ہزار فٹ کی کمی آئی۔ٹریکنگ ڈیٹا میں موجود رجسٹریشن تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والا بوئنگ 500-737 جہاز 27 سال پرانا تھا۔انڈونیشین ایئرلائن سری وِجایا ایئر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے بیان سے قبل طیارے سے متعلق اب بھی تفصیلی معلومات جمع کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکام کو شک ہے کہ طیارہ پرواز بھرنے کے بعد سمندر میں گر کر کریش ہو گیا ہے، سمندر میں طیارے کی تلاش کے لئے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے کر کشتیاں تعینات کر دی گئی ہیں، دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 10 نومولود جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق میٹرنٹی ہسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ ہفتے کی صبح مہاراشٹرا کے ضلع بھنڈارا کے مرکزی اسپتال میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے باعث 10 نومود جھلس کر اور دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے جبکہ 7 بچوں کو بچا لیا گیا، حادثے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں چند روز سے لیکر 3 ماہ تک ہیں۔حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…