اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا میں سری ویجایا ایئر لائن کا مسافرطیارہ لاپتہ ہو گیاہے ،طیارے کا رابطہ دو بج کر 39 منٹ پر منقطع ہوا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری ویجایا ایئر لائن کے مسافر طیارے بوئنگ 777 ایس جے 182 نے انڈونیشیاکے دارلحکومت حکومت جکارتہ
سے پونتیانک جانے کیلئے پرواز بھری تھی تاہم پرواز بھرنے کے عین 4 منٹ کے بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے غائب ہو گیا ،طیارہ 10 ہزار فٹ بلندی پر تھا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ۔بتایا گیاہے کہ سری ویجایا کا طیارہ 26 سال پرانا تھا اور اس نے اپنی پہلی پرواز 1994 میں کی تھی ، طیارے کا رجسٹریشن نمبر PK-CLC (MSN 27323) ہے ۔انڈونیشیاکی وزارت برائے ٹرانسپورٹیشن کی ترجمان ادیتا اراوتی نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے ،ان کا کہناہے کہ طیارے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔تاہم ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو پائی، مسافروں کے لواحقین ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں ۔