اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے 500ارب پتی افراد کی فہرست جاری وہ شخص جس نے ارب پتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ، صرف ایک سال میں دولت 159ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا ، جیف بیزوس اور بل گیٹس بہت پیچھے رہ گئے

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) کاروبار و تجارت کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والے ادارے بلومبرگ نے گزشتہ روز دنیا بھر کے مالدار ترین لوگوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق امریکی صنعتکار اور اسپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک 188 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی قرار دیئے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق

دنیا کے 500 مالدار ترین ارب پتی لوگوں کی اس فہرست میں شامل پہلے 10 میں سے 8 کا تعلق امریکا سے ہے۔ شعبہ جاتی اعتبار سے دیکھا جائے تو ان ہی 10 میں سے 7 مالدار ترین لوگوں کا تعلق ٹیکنالوجی کے شعبے سے ہے۔البتہ اس فہرست (انڈیکس)میں پہلی پوزیشن پر ایلون مسک کی موجودگی سب سے زیادہ حیران کن ہے کیونکہ آج سے ٹھیک ایک سال پہلے ان کی دولت صرف 29 ارب ڈالر تھی جو 2020 میں عالمی کورونا وبا کے باوجود بڑھتی رہی اور 159 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ اس وقت 188 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔مطلب یہ کہ صرف ایک سال کے دوران ایلون مسک کی دولت میں 650 فیصد کا اضافہ ہوا ہے! اس اضافے کی وجہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنیوں کے حصص کی قیمت ہے جو مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ اس رپورٹ کے بعد اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص کی مالیت میں اضافہ اور بھی تیز رفتار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں آج صبح تک ایلون مسک کی دولت مزید بڑھ کر 195 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ایمیزون اور واشنگٹن پوسٹ جیسے اداروں کے مالک جیف بیزوز صرف 4 ارب ڈالر فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی موجودہ دولت 184 ارب ڈالر ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…