اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بیرون ملک ملازمت کےخواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری سعودی عرب نےپاکستان سے ہزاروں ملازمین مانگ لیے‎

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ، سعودی کمپنیوں نے پاکستان سے 2ہزار سے زائد ملازمین مانگ لیے ۔ذرائع کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کاشف احمد نور نے بتایا کہ ایمپلائمنٹ بیورو کو گزشتہ دو روز کے دوران ہی سعودی عرب کی جانب تین ہزار نئے ورکرز کی

ڈیمانڈ کی گئی ہے جس کے مطابق ڈرائیورز، اکاوٴنٹ آفیسرز، پلمبرز،آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے کارکنان شامل ہیں۔اس حوالے سے سعودی حکومت کی طرف سے بھرتیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ قبل ازیں سعودی عرب کے لیے ورک ویزے کی بحالی کے بعد پاکستانی ورکرز کی مانگ میں اضافہ ہو ا تھا ۔ ابتدائی طور پر سعودی عرب کے حکام نے پاکستان سے سات ہزار نئے ملازمین کی ڈیمانڈ کی تھی۔پاکستان اوورسیز ایمپلائیمنٹ اینڈ بیورو آف امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الشکور سومرو نے ایک خلیجی اخبار کو بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے اوورسیز ایمپلائیمنٹ بیورو کو پاکستانی ورکرز کی ڈیمانڈ موصول ہونے کے بعد مختلف ریکروٹمنٹ ایجنسیز نے بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ویزے کی اجازت کے بعد رواں ماہ سات ہزار سے زائد ورکرز کی ڈیمانڈ موصول ہوئی ہے جس کے بعد ریکروٹمنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خلیجی اخبار کے مطابق اوورسیز ایمپلائیمنٹ بیورو حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں جب کہ ذاتی ملازمین سمیت دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی ملازمین کی ڈیمانڈ بڑھی ہے۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اوور سیز ایمپلائیمنٹ بیورو سے ڈاکٹرز، کمپیوٹر پروگرامرز، انجینئرز، الیکٹریشنز، سیلز مین اورڈرائیورز سمیت دیگر شعبوں میں بھرتیوں کے لیے پاکستانی ملازمین کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائیمنٹ کے ڈپٹی ڈائیریکٹر عبد الشکور سومرو کے مطابق کورونا کی وجہ سے جو افراد سعودی عرب روانہ نہیں ہوسکے تھے ان کے ویزے کی معیاد میں توسیع بغیر کسی اضافی فیس کے کی جارہی ہے۔خلیجی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کے باعث 60 ہزار ایسے ورکرز تھے جنہیں ویزہ تو لگ گیا تھا لیکن سفری پابندیوں کے باعث ملازمت پر نہیں جا سکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کے ویزورں میں بھی توسیع کا آغاز کردیا گیا ہے۔اخبار کے

مطابق سعودی عرب کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی ورکرز اپنے پرانے ویزے کی منسوخی اور نیا ویزہ لگوانا چاہتے ہیں، وہ کفیل کی جانب سے سعودی وزارت خارجہ اور سعودی چیمبر آف کامرس کا تصدیق شدہ خط اور نیا میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں۔طے شدہ طریقہ کار کے تحت ورکرز اپنے سابق ای نمبر ہی نئی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ آن لائن اپ لوڈ کریں۔خلیجی اخبار کے مطابق کاغذات مکمل ہونے کے بعد پرانا ویزہ منسوخ ہو جائے گا اور نیا ورک ویزہ لگا کر دے دیا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…