اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب اور قطر میں تنازعات کے ختم ہونے کے بعد امیر قطر کا سعودی بادشاہ اور کروائون پرنس کیلئے اہم اعلان

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی)خلیجی ریاست قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب کے شہر العلا میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے بعد کہا ہے کہ ہم سب خطے کے بہتر مستقبل کی امید ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ٹویٹس میں امیر قطر کا کہنا تھا کہ خلیج سمٹ اس فیصلہ کن لمحے پر ہمیں ہماری ذمہ داریوں ،

کونسل کے سفرکو آگے بڑھانے اور ہماری قوموں کی امنگوں کی ترجمانی کرنے کا احساس دلاتا ہے۔ میں نے دوسرے عرب بھائیوں کے ساتھ خلیج سربراہ کانفرنس میں شرکت کرکے تنازعات کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب خطے کے بہتر مستقبل کی امید ہیں۔ایک دوسری ٹویٹ میں امیر قطر نے کہا کہ میں برادر ملک سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوںنے العلا میں میرا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے علاوہ کویت کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرنا ضروری ہے جس کی مساعی سے ہم ایک مقام پر مل بیٹھنے میں کامیاب ہوئے۔امیر قطر نے خلیج تعاون کونسل میں مدعو کیے جانے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو برقی پیغامات میں ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔امیر قطر نے جی سی سی سمٹ میں خلیجی قیادت کے درمیان درمیان بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔امیر قطر کا کہنا تھا کہ العلا میں ہونے والی جی سی سی سربراہ کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ کانفرنس کونسل کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گی اور خلیجی اقوام کی فلاح اور بہتری کے لیے امید کی کرن ثابت ہو گی۔جی سی سی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر امیر قطر جب واپس اپنے ملک روانہ ہوئے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے انہیں الوداع کیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…