ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

datetime 5  جنوری‬‮  2021 |

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی سرحد کے پاس بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضایہ کا مگ 21راجھستان کے سرحدی علاقےصورت گڑھ میں گر کر تباہ ہوا ہے ۔ مگ 21طیارے نے صورت گڑھ سے پروازکے کچھ دیر بعد طیارہ میں آگ لگ گئیں جس کے باعث طیارہ زمین پر

آگر اور تباہ ہو گیا ۔ طیارہ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ پائلٹ حادثہ سے قبل ہی جہاز سے نکل گیا ہے تھا ۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ آج شام کو پیش آیا ۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات ڈھونڈنے کیلئے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے ۔ واضح رہے کہ 2109ء میں بھی بھارت کی فضائیہ کا سالخوردہ مگ 21 جنگی طیارہ گوالیار کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا ، جہاز میں سوار دونوں پائلٹ بروقت اخراج میں کامیاب ہو گئے تھے ۔ بھارتی ایئر فورس کا مگ 21 طیارہ تربیتی پرواز تھا اور اسے مدھیہ پردیش کے علاقے گوالیار میں حادثہ پیش آیا تھا ، جہاز میں موجود دونوں پائلٹ ایمرجنسی لینڈنگ کرگئے۔لینڈنگ کرنے والوں میں ایک گروپ کیپٹن اور ایک اسکواڈرن لیڈر تھا۔طیارہ گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی تھی ، حکام نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا تھا اور اس وقت تک میڈیا کو حادثے کی وجوہات بتانے سے معذرت کرلی ہے۔یاد رہے کہ برس فروری2019ء میں ہی پاکستان اور بھارتی فضائیہ کی لائن آف کنٹرول پر ڈاگ فائٹ ہوئی تھی جس میں پاک فضائیہ نے دو بھارتی مگ 21 مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو حراست میں بھی لے لیا تھا ، جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھیج گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…