منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کورونا ویکسین اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، سعودی مفتی اعظم نے بھی ویکسین لگوا لی، مسلم اُمہ کو اہم پیغام دیدیا

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ + این این آئی) سعودی شہزادے محمد بن سلمان کے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے بھی کورونا وباء سے محفوظ رہنے کے لیے فائزر بائیو این ٹیک کی ویکسین لگوا لی۔مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز ویکسین لگوانے کے لیے ریاض ویکسی نیشن سنٹر خود گئے جہاں پر انہوں نے ویکسین لگوانے کے بعد مسلم امہ

کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وبا سے محفوظ رہنے کے لئے ہر ایک کو ویکسین لازمی لگوانی چاہیے۔دوسری جانب سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 82 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ صحت نے بتایاکہ گذشتہ نوماہ میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔مملکت میں کوروناکے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 363061 ہوگئی ہے۔ان میں فعال کیسوں کی تعداد 2372 ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹے میں دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے 35 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔مکہ مکرمہ میں 24،منطقہ مشرقی میں سات اور مدینہ منورہ میں پانچ نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔وزارت صحت نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کرونا وائرس کے مزید سات مریض وفات پا گئے ہیں جبکہ 180 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب مملکت میں تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 354443 ہوچکی ہیں۔سعودی عرب میں اس وقت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔اس مہم کا 15 دسمبر کو آغاز ہواتھا اور گذشتہ اتوار تک سات لاکھ سے زیادہ افراد نے کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرایا تھا۔ان میں مملکت کے شہری اور مکین دونوں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…