پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ارب پتی عرب خاتون سے شادی کرنے والا ڈرائیور پاکستانی نہیں، افغانی نکلا

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک) گزشتہ کئی روز سے دنیا بھر میں انتہائی امیر ترین سعودی خاتون کی پاکستانی ڈرائیور سے شادی کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں، ان خبروں میں خاتون کو سعودی عرب کی امیرترین خاتون بتایا جا رہا ہے لیکن اس خاتون اور نوجوان کے

بارے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے، اصل میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود خاتون سعودی ارب پتی خاتون نہیں ہے بلکہ وہ اماراتی مصنفہ یاسمین بنت مشال السدری ہیں، انہوں نے افغانستان پر ایک کتاب بھی لکھ رکھی ہے اور انہوں نے جس ڈرائیور سے شادی کی ہے وہ پاکستانی نہیں ہے اس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ بی بی سی کے مطابق 23 دسمبر 2020ء کو دونوں نے سادگی سے شادی کی، اس تقریب کی ویڈیو احمد العلیان نامی صارف نے چوبیس دسمبر کو شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ افغانستان پر کتاب لکھنے والی یاسمین بنت مشال السدری نے اپنے افغان ڈرائیور سے ہی شادی کر لی ہے اور مذکورہ ویڈیو اسی تقریب کی ہے۔ یاد رہے کہ گلف کے مشہور میگزین خلیج ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب کی امیر ترین خواتین میں سے ایک جس کے اثاثوں کی مالیت 8ارب ڈالر ہے اس نے اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کرلی ہے، ساہو بنت عبداللہ المحبوب نامی اس خاتون کے بارے میں کہا گیا تھا کہ مکہ اور مدینہ میں کئی ہوٹلز اور رہائشی بلڈنگز بھی اس کی ملکیت ہیں جبکہ فرانس میں بزنس ٹاور سمیت دیگر ممالک میں بھی جائیدادیں موجود ہیں لیکن بی بی سی کی رپورٹ کچھ اور ہی حقیقت بیان کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…