واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ انتخابی نتائج بدلنے کے لیے حربے استعمال کرنے لگے، ریاست جارجیا کے حکام کو دوبارہ گنتی کے لیے مزید ووٹ تلاش کرنے کے لیے دبا ڈالتے رہے۔ امریکی صدر کی ریکارڈ شدہ فون کال سامنے آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق
صدر ٹرمپ نتائج بدلنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار، امریکی اخبار نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔ امریکی صدر ریاست جارجیا کے حکام کو دوبارہ گنتی اور مزید ووٹ تلاش کرنے کیلئے دبائو ڈالتے رہے، امریکی صدر کی ایک گھنٹے کی فون کال سامنے آگئی۔جارجیا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ بریڈ رافنسپر کو کال پر کہتے رہے کہ میں صرف گیارہ ہزار سات سو اسی ووٹ تلاش کرنا چاہتا ہوں۔ جس پر بریڈ نے ٹرمپ کو جواب دیا کہ “جارجیا کے نتائج درست تھے۔ریکارڈ شدہ کال سامنے آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔ دوسری جانب امریکی کانگریس بھی 6 جنوری کو رسمی طور پر انتخابی نتائج کی منظوری دے گی۔