اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سال 2020 میں عرب ملکوں کی صہیونی دشمن سے دوستی مہم میں تیزی

datetime 2  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)2020 میں اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ تعلقات میں ایک تاریخی تبدیلی دیکھنے میں آئی خاص طور پر سال کی دوسری ششماہی کے دوران عرب ملکوں کی صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کی مہم میں تیزی دیکھے میں آئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈان، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ سرکاری تعلقات قائم کرنے کی منظوری کا

اعلان کیا  آخری تینوں ممالک نے پہلے ہی خاص طور پر اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔یہ اقدامات سعودی عرب کے 2002 میں شروع کردہ عرب امن اقدام کے خاتمے کے بالواسطہ اعلان کے طور پر سامنے آئے حالانکہ عرب لیگ نے متفقہ طور پر عرب امن فارمولے کی  حمایت کی تھی۔ وقت کے ساتھ اب عرب لیگ کا رویہ بھی بدک رہا ہے۔مرحوم سعودی بادشاہ  شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ  تعلقات معمول پر لانے سے قبل  سنہ 1967 کے علاقوں سے اسرائیل کی واپسی اور ان علاقوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔مشترکہ بیان میں  امریکا، صیہونی ریاست  اور سوڈان نے اعلان کیا کہ خرطوم اور تل ابیب نے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پراتفاق کیا ہے۔ اسی دن، وائٹ ہاس نے اعلان کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے نکالنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا،1993 سے اس میں عائد چلی آ رہی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…