اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چین 2028ء میں امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا، برطانوی تحقیقاتی ادارے کا بڑا انکشاف

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)برطانوی تھنک ٹینک سینٹر فار اکنامک اینڈ بزنس ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق چین کی معیشت امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2028 تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گی۔برطانوی تھنک ٹینک سنٹر فار اکنامک اینڈ بزنس ریسرچ کی سالانہ رپورٹ کے

مطابق کورونا کی عالمی وبا ء سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال سے چین کو فائدہ پہنچا، چین نے امریکہ کے مقابلے میں کورونا وائرس سے بہتر انداز میں نمٹنے کے باعث اپنی معیشت کو بھی جلد بحال کیا۔رپورٹ کے مطابق معاشی اندازے کے تحت چین نے 2033 تک دنیا کی بڑی معیشتوں کو شکست دینا تھی لیکن کورونا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث چین کی معیشت 2028 تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گی۔تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ چین نے جلدی اور اور سخت لاک ڈاؤن لگا کر انتہائی ماہرانہ انداز میں وبا ء سے نمٹا ہے جبکہ مغربی ممالک کی معیشت پر پڑنے والے دو ر رس منفی اثرات کا مطلب ہے کہ چین کی معاشی کارکردگی میں قدرے بہتری آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین نے 2012 سے 2025 کے درمیان 5.7 فیصد کی اقتصادی ترقی کا اندازہ لگایا تھا اس کے برعکس 4.5 فیصد کی ترقی ہوسکی تھی۔تھنک ٹینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سال 2022 سے 2024 کے درمیان امریکہ کی معاشی ترقی سست روی کا شکار ہوتے ہوئے 1.9 فیصد رہے گی جبکہ 2030 کی دہائی کے آغاز میں جاپان دنیا کی تیسری بڑی معیشت رہے گا جس کے بعد بھارت کی معیشت جاپان کی جگہ لیتے ہوئے تیسری بڑی معیشت بن جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2024 سے برطانیہ کی معیشت پانچویں نمبر سے چھٹے نمبر پر آ جائے گی جبکہ جرمنی چوتھے سے پانچویں نمبر پر براجمان ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…