انقرہ (این این آئی )ترک صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے اور اس حوالے سے انٹیلیجنس لیول پر مذاکرات جاری ہیں تاہم اسرائیل کی فلسطین پالیسی ناقابل قبول ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی کے اسرائیل کی ٹاپ لیول قیادت کے ساتھ مسائل ہیں اور اگر یہ مسائل نہ ہوتے تو اس وقت ‘تعلقات بہت ہی
مختلف ہوتے۔ایردوآن کا مزید کہنا تھاکہ فلسطین پالیسی ہماری ریڈ لائن ہے۔ ہمارے لیے اسرائیل کی موجودہ فلسطین پالیسی کو قبول کرنا ممکن نہیں ہے۔ ان کے بے رحمانہ اعمال ناقابل قبول ہیں۔ تاہم ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے تعلقات میں بہتری پیدا ہو۔ ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے مابین انٹیلیجنس لیول کے مذاکرات جاری ہیں۔