جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

جرمنی میں پاکستانی نژاد نائب امام مسجد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2020 |

برلن(آن لائن)جرمنی میں ایک پاکستانی نژاد نائب امام مسجد کو ان کے گھر کے قریب نامعلوم حملہ آور نے قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق واقعہ جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ میں پیش آیا۔ پاکستانی نژاد شاہد نواز قادری کے سر پر حملہ آور نے کوئی چیز

ماری جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔شاہد نواز مسجد المدینہ اسٹٹ گارٹ نائب خطیب تھے۔ حملہ آوروں کی شناخت اور حملہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔اس حوالے سے جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص پاکستانی شہری تھا جسے 21 دسمبر کو قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور حملہ آور کی تلاش تاحال جاری ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ انہوں نے فرینکفرٹ کے قونصل جنرل کو مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات اور ہر ممکن تعاون کے لیے بھیجا ہے اور وہ پولیس سے بھی ملاقات کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…