مراکش کےاسرائیل کوتسلیم کرنے کے بعد امریکا نے بڑی خوشخبری سنا دی ،مراکش کے کس علاقے کی خود مختاری کو تسلیم کر لیا

11  دسمبر‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی )امریکی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے افریقا کے علاقے صحارا کے مغربی حصے پر مراکش کی خود مختاری تسلیم کر لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے مغربی صحارا کے علاقے پر مراکش کی خودمختاری کی حمایت کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ

مغربی صحارا کے علاقوں کے حوالے سے سامنے آنے والے تنازع کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بعد امریکا ان علاقوں پر مراکش کی خود مختاری کا حامی ہے۔وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے مغربی صحارا پر مراکش کی خود مختاری کو تسلیم کرلیا ہے۔ مغربی صحارا اور صحارا کی سرزمین پر تنازع کے ایک منصفانہ اور پائیدار حل کی واحد بنیاد اس پر مراکش کی خودمختاری اور اس حوالے سے مراکش کی قابل اعتماد اور حقیقت پسندانہ تجویز کی حمایت کی جاتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کا ماننا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے آزاد صحارا ریاست کا قیام حقیقت پسندانہ آپشن نہیں ہے اور مراکش کی خودمختاری کے تحت حقیقی خود مختاری ہی واحد ممکنہ حل ہے۔اس کے علاوہ وائٹ ہائوس نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تاخیر کے بغیر بات چیت شروع کریں۔ مراکشی خودمختاری کے منصوبے کو باہمی طور پر قبول کیا جائے اور اسے عملی شکل دینے کے لیے قابل عمل فریم ورک تیا کیا جائے۔اسی مناسبت سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکانٹ پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے مغربی صحارا پر مراکشی خودمختاری کو تسلیم کرنے والے ایک اعلامیے پر دستخط کیے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…