پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے ویزوں کی فراہمی کا کام دوبارہ شروع کر دیا درخواست دینے والے کیا یقینی طور پر مملکت آسکیں گے؟واضح کردیا گیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظرسعودی حکومت نے ویزوں کی فراہمی کا کام معطل کردیا تھا جسے اب دوبارہ باقاعدہ شروع کردیا گیا ہے۔ ملکی میڈیا کے مطابق وی ایف ایس گلوبل کے سعودی عرب کے لیے ریجنل ہیڈ سمانتھ کپور نے بتایا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ

سعودی عرب سمیت عالمی سطح پر ویزہ ایپلیکیشن سینٹرز کھلنے میں تدریجا اضافہ ہوا ہے۔ مملکت میں ہم جن 28 حکومتوں سے متعلق خدمات فراہم کرتے ہیں، نومبر 2020 تک ان میں سے 20 کے لیے آپریشنز بحال ہو چکے ہیں۔وی ایف ایس گلوبل دنیا بھر میں حکومتوں اور سفارتخانوں کے لیے ویزہ آؤٹ سورسنگ اور ٹیکنالوجی خدمات مہیا کرنے کا ادارہ ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں صدردفاتر رکھنے والا ادارہ پانچ براعظموں کے 144 ملکوں میں 3430 ویزہ ایپلیکیشن سینٹرز رکھتا ہے۔ستمبر 2020 تک اس ادارے نے 225 ملین سے زائد ویزہ درخواستیں پراسس کی ہیں۔ کپور کا کہنا تھا کہ اب جب کہ وی ایف ایس گلوبل کا کام معمول کو لوٹنا شروع ہو چکا ہے، یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ویزہ ایپلیکیشنز سینٹرز کا دوبارہ کھلنا مقامی اتھارٹیز اور متعلقہ سفارتخانوں کی اجازت سے مشروط ہے۔مزید یہ کہ ویزہ کے لیے درخواست دے سکنے کا یہ مطلب نہیں کہ ایسا فرد یقینی طور پر مطلوبہ ملک کے سفر کے قابل بھی ہو سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہم تجویز کرتے ہیں کہ سفر کرنے والے تمام افراد حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات اور ایئرلائنز کی شرائط کو مدنظر رکھیں تاکہ وہ بین الاقوامی سفر سے متعلق اپ ڈیٹس سے باخبر رہ سکیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…