ترکی بغاوت کیس ، 337 فوجی کمانڈرز اور پائلٹس کوسخت ترین سزا سنا دی گئی ‎

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

انقرہ (آن لائن) ترک عدالت نے 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں شامل فوجی کمانڈرز اور پائلٹس سمیت سیکڑوں افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق 4 سال سے زیر سماعت ناکام فوجی بغاوت کیس میں ترک عدالت میں 500 افراد کو ٹرائل کا سامنا کرنا پڑا۔ترک صدر طیب اردوان پر حملہ کرنے اور ان کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے

الزام میں فوجی کمانڈرز اور پائلٹس سمیت 337 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔سابق پائلٹ لیفننٹ کرنل حسن حسنو کو پارلیمنٹ پر بمباری کے الزام میں 79 سال قید کی سزا دی گئی۔ بغاوت میں مدد دینے پر 4 ترک شہریوں کو بھی 79 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔ جولائی پندرہ 2016 کو ناکام فوجی بغاوت میں 250 افراد  ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…