اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے کن افراد کو گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کر دیا ویزہ تحت کتنے سالوں تک قیام کیا جا سکتا ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی ( آن لائن ) متحدہ عرب امارات نے پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے گولڈن ویزے کا اعلان کردیا ہے، گولڈن ویزہ 10سال کا رہائشی ویزہ ہوگا، عرب امارات میں مقیم کمپیوٹرزسائنس، الیکٹرانکس انجینئرزکو بھی گولڈن ویزہ مل سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج متحدہ عرب امارات نے پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے۔گولڈن ویزہ 10سال کا رہائشی ویزہ ہوگا، عرب امارات میں مقیم کمپیوٹرزسائنس، الیکٹرانکس انجینئرزکو بھی گولڈن ویزہ مل سکے گا۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم فزیشن، کمپیوٹرزسائنس، بائیوٹیکنالوجی ، اورالیکٹرانکس شعبوں کے انجینئرزکو بھی گولڈن ویزہ مل سکے گا۔گولڈن ویزہ عرب امارات کی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ فارغ التحصیل طلبائ￿ کو بھی دیا جائے گا، ان طلبائ￿ کا جی پی اے کم ازکم 3.8 یا اس سے اوپر ہونا ضروری ہے۔اسی طرح دوسری کیٹگری میں وائرالوجی،ماہرین وبائی امراض اور ہائی اسکولز کے نمایا ں گریجوایٹس اور ان کی فیملیز کو بھی ویزہ دیا جائے گا۔ہم ٹیلنٹ کو ضائع نہیں کرنا چاہتے بلکہ یہ ابھی شروعات ہے، ہم مختلف شعبوں میں ٹیلنٹ رکھنے والوں کے مزید مواقع پیدا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…