پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

امریکی صدارتی انتخابات،پومپیو اور خامنہ ای کے بیچ ٹویٹر پر بیانات کی جنگ، حیرت انگیز معرکہ آرائی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکا میں ایک طرف جو بائیڈن کی جیت کے اعلان کے ساتھ صدارتی انتخابات کا مرحلہ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے جب کہ دوسری جانب ٹویٹر کے میدان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای

کے درمیان الفاظ کے ذریعے معرکہ آرائی دیکھی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے اعلی ترین منصب پر فائز رہبر اعلی نے امریکا میں لبرل ڈیموکریسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے ایران میں آزادی کے مفقود ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے باور کرایا کہ وہاں ہونے والے انتخابات محض ایک مذاق ہیں۔اتوار کے روز اپنی ٹویٹ میں مائیک پومپیو نے علی خامنہ ای کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیکڑوں امیدواروں کو بے دخل کرنے کے بعد آپ کے انتخابات ایک مذاق رہ جاتا ہے۔پومپیو نے ایرانی رہبر اعلی پر عوام کا مال لوٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے عوام بھوک سے بلبلا رہے ہیں کیوں کہ آپ لوگ اپنے بدعنوان نظام کے تحفظ کی خاطر اپنے ایجنٹوں اور پروکسی جنگوں پر کروڑوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…