جدہ (آن لائن) سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یکم نومبر 2020 سے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچیں گے۔ سعودی وزارت حج کا کہناہے کہ عمرہ کھولے
جانے سے سعودی عرب میں موجود پانچ سو قریب عمرہ کمپنیوں کو ریلیف ملے گا۔ وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے استقبال کے سلسلے میں مقررہ قواعد کی سختی سے پابندی کریں ، وزارت حج و عمرہ نے خارجی عمرہ زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کردیے ہیں جن کے تحت 18 برس سے 50 برس عمر والوں ہی کو عمرہ کی اجازت دی جائیگی۔ زائرین کو پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کر کے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کوڈ 19 وائرس سے پاک ہیں۔ سرٹیفکیٹ عمرہ زائر ایسے ادارے ہی کا قابل قبول ہوگا جس سعودی حکومت کے پینل پر موجود ہیں۔ پی سی آر سرٹیفکیٹ کے حوالے سے ایک بنیادی شرط یہ بھی ہے کہ ٹیسٹ کے لیے نمونہ لینے اور زائر کے سعودی عرب پہنچنے میں 72 گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہ لگا ہو۔ اس پابندی کے ساتھ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے مزید کئی پابندیاں بھی لگائی ہیں۔ جن میں مسجد الحرام ،
عمرہ اور نماز ، نیز مسجد نبوی صلی اللہ الیہ والہ وسلم کی زیارت اور روضہ شریف میں نماز کے لیے پیشگی بکنگ کروانی ہے۔ یہ بکنگ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کرائی جائیگی۔ ہر عمرہ زائر کے پاس مملکت سے وطن واپسی کا کنفرم ٹکٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ رہائش
پر ہی تین وقت کے کھانے کی سروس حاصل کرنے کی یقین دہانی بھی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ عمرہ زائرین کا ہر گروپ پچاس افراد پر مشتمل ہوگا۔ جس کے ساتھ ایک گائیڈ بھی متعین کیا جائیگا۔ جو عمرہ زائرین کے ٹکٹ ، رہائش، ٹرانسپورٹ اور پیکیج کو بک کروا سکے۔