جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چار ہزار مرد وخواتین خدام مسجد حرام کی صفائی ستھرائی کے لیے مقرر

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی )الحرمین الشریفین انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمرہ مناسک کی بحالی اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد بڑھائے جانے کے بعد حرم شریف اور بیت اللہ میں صفائی کے عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی مقامات، مرکزی ہال گیلریوں اور مطاف کو صاف ستھرا اور معطر رکھنے کے لیے 4000 افراد پر مشتمل عملہ مقرر ہے۔ ان میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں جو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مسجد حرام کی نظافت اور عطربیزی کے لیے کام کرتے ہیں۔ 4 ہزار ملازمین کی نگرانی پر 180سپروائزر مقرر ہیں۔ یہ گروپ تین الگ الگ وردویوں میں چوبیس گھنٹے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ مسجد حرام کے اندر اور باہر کے مقامات کو دن میں 10 بار دھوتے ہیں اور صفائی کے لیے ماحول دوست بہترین اور اعلی معیار کی اشیا استعمال کی جاتی ہیں۔مسجد حرام میں قالینوں کی صفائی کے امور کے ڈائریکٹر جابر الودعانی نے بتایا کہ صفائی کے دوران روزانہ 60 ہزار لیٹر ماحول دوست مواد استعمال کیا جاتا ہے۔صفائی کے لیے 100 آلات اور مشینیں استعمال کی جاتی ہیں اور 1200 لیٹر عطر چھڑکا جاتا ہے۔الودعانی کا کہنا تھا کہ صحن مطاف، حجر اسماعیل، حجر اسود کو چھونے اور اس کی تطہیر، رکن یمانی، ملتزم، خانہ کعبہ کے اطراف میں قائم چوکیوں، میناروں اور دوسرے مقامات کی چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر صفائی کی جاتی ہے۔مسجد حرام میں انتظامیہ نے عمرے کے دوسرے مرحلے کے موقعے پر زائرین کی آمد ورفت کے لیے راستے الگ الگ کیے ہیں۔ مسجد حرام میں داخلے کے لیے باب علی رضی اللہ عنہ، اجیاد، کدی سرنگ، الشبیکہ مقرر ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…