پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں برج مملکت کے چاند سے ملاپ کے دلفریب مناظر

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ایک فوٹو گرافر فیصل فہد بن زرعہ نے مملکت میں خوبصورت مقامات کی تصاویر کے حصول کے عشق میں کچھ ایسے مناظر بھی اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے ہیں جن کی شہرت سات سمندر پار تک پہنچ چکی ہے۔سعودی فوٹو گرافر بن زرعہ نے

عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو گرافی کا اس کا سفر سنہ 2007 سے شروع ہوتا ہے۔ اس کی اہلیہ نے اسے ایک بیش قیمت اور قیمتی کیمرہ تحفے میں پیش کیا۔اس نے اپنے کیمرے سے شہروں کے قدرتی حسن وجمال کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا جسے عوامی سطح پر سراہا گیا۔ اس کی تیار کردہ تصاویر کو سعودی عرب اور دوسرے ملکوں میں ہونے والی تصویری نمائشوں میں بھی پیش کیا گیا۔بن زرعہ نے کہا کہ الاحسا، تبوک میں کدیسیہ ، بحیرہ احمر، حائل، عسیر فوٹو گرافی اور دلفریب مناظر کے اعتبار سے پسندیدہ علاقے ہیں جہاں سے غیرمعمولی خوبصورت اور جاذب نظر مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔فیصل فہد بن زرعہ نے دارالحکومت الریاض میں واقع برج المملکہ کے چاند کے ملاپ سے تصایر حاصل کیں۔ اس نے مختلف سمتوں، زاویوں اور اوقات میں برک المملک اور چاند کے ملاپ کے 7 مناظر حاصل کیے جنہیں بہت زیادہ پسند کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں بن زرعہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خوبصورت اور قدرتی مناظر کے حوالے سے ان گنت مقامات ہیں۔ تاہم تصویر کے حصول کے لیے فوٹو گرافر کا پیشہ ور ہونا ضروری ہے۔ تصویرکے لیے موقع، مقام، وقت اور تصویرکا زاویہ اہمیت رکھتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…