پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چین اور نیدرلینڈزکے بعد دنیا کا تیسرا خوش ترین  ملک کونسا ہے ؟فرانسیسی کمپنی کا سروے سامنے آگیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )فرانسیسی کمپنی کے کیے گئے ایک سروے میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب 2020 میں دنیا کے پرمسرت ممالک کا جائزہ لینے کے لیے کیے گئے ایک عالمی سروے میں چین اور نیدرلینڈز کے بعد دنیا کا تیسرا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

یہ سروے فرانس میں قائم مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس نے کیا ۔اس میں دنیا کے 27 ممالک میں خوشیوں کی سطح کی جانچ کی گئی ۔چین اور نیدرلینڈز میں ہر10 میں سے نو افراد نے خود کو بہت یا قدرے خوش قرار دیا جبکہ سعودی عرب میں ہر 10 میں سے آٹھ افراد نے خود کو خوش قرار دیا ۔سعودی عرب کے بعد فرانس ، کینیڈا ، آسٹریلیا ، برطانیہ ، سویڈن ، جرمنی اور بیلجیئم بالترتیب چار سے دس نمبر تک دنیا کے خوش ممالک ہیں۔امریکا اس درجہ بندی میں گیارھویں نمبر پر ہے اور اس کے ہر 10 میں سے سات شہریوں نے بتایا کہ وہ بہت یا قدرے خوش ہیں۔دنیا کے خوش ممالک کی اس درجہ بندی میں اسپین ، چلی اور پیرو سب سے نیچے ہیں۔اس سروے کے نتائج میں آبادی کے تناسب کے اعتبار سے خوش افراد کی بھی درجہ بندی کی گئی ۔اس ضمن میں سعودی عرب کے 30 فی صد بالغ افراد نے خود کو سب سے زیادہ خوش قرار دیا ۔اس کے بعد بھارت میں 22 فی صد اور نیدرلینڈز میں بھی 22 فی صد بالغ افراد سب سے زیادہ خوش بتائے گئے۔دنیا کے خوش ممالک کی اس درجہ بندی میں مشرق اوسط کا صرف ایک اور ملک شامل ہے اور وہ ترکی ہے۔ وہ خوشیوں کی مجموعی سطح میں سترھویں نمبرپر ہے۔سروے کے مطابق تمام 27 ممالک میں ہر 10 میں سے چھے افراد نے خود کو خوش قرار دیا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…