پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

تیرے مرنے کا انتظار ہے مرتا کیوں نہیں ؟ جان چھوڑ ہماری بھائی نے 74سالہ علیل بھائی کو فریزر میں بند کر دیا ،پوری رات فریزر میں بند رہنے کے بعدعلیل شخص کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا ؟ سب حیران

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ایک انوکھا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں ایک 74 سالہ شدید علیل شخص کو ان کے گھر والے مارنا چاہتے تھے اور اسی وجہ سے ان کے بھائی نے انہیں لاشیں رکھنے والے فریزر میں ڈال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں 74 سالہ شدید علیل شخص کے

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کے گھر والے ان کے مرنے کا انتظار کر رہے تھے۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اسی وجہ سے ان کے بھائی نے اپنے بیمار بھائی کو ساری رات ایک ایسے فریزر میں ڈال دیا جس میں مُردوں کو رکھا جاتا ہے۔حکام کے مطابق انہیں جیسے ہی اطلاع ملی تو انہوں نے اس بیمار شخص کو فوراً اس فریزر سے نکالا جس میں ان کے بھائی نے انہیں ساری رات رکھا ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بالاسُبرامانیہ کمار کو حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور ان کی حالت تشویش ناک تھی جب کہ ان کا بھائی ان کے مرنے کا انتظار کر رہا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بھائی کو فریزر میں ڈال دیا تھا۔74 سالہ شخص کے گھر والوں نے ایک ایجنسی کے ذریعے لاشیں رکھنے والا فریزر حاصل کیا تھا اور جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ اس فریزر میں ایک زندہ انسان کو ساری رات رکھا گیا ہے تو یہ فوراً وہاں پہنچے۔بالاسُبرامانیہ کمار کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ ان کی روح ابھی تک جسم سے نہیں نکلی تھی اور ہم انتظار کر رہے تھے کہ کب ان کی روح نکلے گی۔بعدازاں پولیس نے اس معاملے کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…