عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ، کتنے لاکھ مسلمان عمرہ ا دا کر سکیں گے؟ امت مسلمہ کو خوشخبری سنا دی گئی

13  اکتوبر‬‮  2020

ریاض( آن لائن ) سعودی عرب کی کمیٹی برائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 18 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ مقامی معتمرین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق 4 اکتوبر کے بعد

عمرے کی ادائیگی سے مرحلہ وار پابندی اْٹھانے کی اجازت دیدی گئی ہے جس میں صرف 6 ہزار مقامی معتمرین عمرہ ادا کرسکتے تھے تاہم اب 18 اکتوبر سے دوسرے مرحلے کا ا?غاز ہو رہا ہے جس میں 2 لاکھ سے زائد مقامی معتمرین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔اس حوالے سے سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے رکن حانی العمیری نے بتایا کہ 18 اکتوبر دوسرے مرحلے میں ڈھائی لاکھ معتمرین کے علاوہ 6 لاکھ سے زائد عبادت گزاروں کو مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔حانی العمری نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے کے لیے مسجد نبوی میں روضہ مبارک کیعلاوہ مسجد نبوی کا پرانا حصہ بھی کھول دیا جائے گا۔ قبل ازیں 31 مئی سے مسجد نبوی کے صرف صحن میں نماز کی ادائیگی کی اجازت تھی۔واضح رہے کہ یکم نومبر سے تیسرے مرحلے میں غیر ملکی زائرین کو بھی عمرہ ادائیگی اور روضہ شریف پر حاضری کی اجازت ہوگی تاہم یہ واضح نہیں کہ کتنے ممالک کے شہریوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…