اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بارشیں ہی بارشیں، متحدہ عرب امارات میں گرمی کے ستائے لوگوں کیلئے خوشخبری، متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی پڑتی ہے اور اس کا دنیا کے گرم ترین خطوں میں شمار ہوتا ہے، متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے وہاں کے عوام کو خوشخبری سنا دی ہے، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ لوگ فوراً اپنی چھتریاں اور رین کوٹ نکال لیں، کہا گیا ہے کہ 16 اکتوبر 2020ء سے برسات کا سلسلہ شروع

ہو گا اور یہ سلسلہ چھ دسمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ فلکیات اورسپیس سائنسز کی عرب یونین کے ایک ممبر ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ برسات کے اس سلسلے کو الوسم کا نام دیاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اب گرمی کم ہو جائے گی اور موسم انتہائی خوشگوار ہو جائے گا، اس طرح متحدہ عرب امارات کے گرمی کے ستائے لوگوں کے لئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے۔ دوسری جانب کمبوڈیا میں سیلاب سے 16 افراد ہلاک ہو گئے، ہزاروں ایکڑ رقبہ زیرِ آب آ گیا جس کے سبب ہزاروں افراد محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔میڈپارپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا کے مغربی صوبے میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سکیورٹی اہلکاروں نے پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی مہم شروع کر دی جس کے دوران امدادی کارکن کھانے پینے کی اشیا متاثرہ علاقوں میں تقسیم کرتے رہے جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کا کام جاری ہے۔حکومت نے شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے، متاثرہ علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ کمبوڈیا کے سرکاری اداروں کے مطابق موسلادھار بارشیں کئی دنوں سے جاری ہیں جس کے سبب امدادی کاموں میں مشکلات اور ہنگامی صورتحال مزید جاری رہنے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ کمبوڈیا کے ہمسایہ ملک تھائی لینڈ میں بھی بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…