جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کیلئے بھوکا رہنے والا بھارتی شہری انتقال کرگیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سن کر اس کی صحتیابی کے لیے بھوکا رہ کر دعائیں کرنے والا بھارتی شہری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے

کسان بسا کرشنا راجو کے دوستوں کا کہنا تھا کہ جب راجو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سنی تو اسے شدید دھچکا لگا تھا۔بھارتی کسان کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ بسا کرشنا راجو ٹرمپ کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا اور اس نے گزشتہ برس ایک 6 فٹ لمبا ٹرمپ کا مجسمہ کھڑا کر کے اس کی پوجا شروع کر دی تھی۔اس کے دوستوں کا کہنا تھا کہ جب سے بسا کرشنا راجو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا سنا تو اس نے راتوں کو جاگ کر اور بھوکا رہ کر امریکی صدر کی صحت یابی کے لیے دعائیں شروع کر دیں، لیکن وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…