اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

روضہ رسول ؐ کو زائرین اور نمازیوں کیلئے کھولنے کا اعلان مسجد نبوی ؐکی زیارت سے محروم افراد کو خوشخبری سنادی گئی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی حکومت نے روضہ رسولﷺکو یکم ربیع الاول سے زائرین کے لیےکھولنے کا اعلان کیا ہے ۔انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 ہفتوں بعد یکم ربیع الاول کو زائرین مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے کے ساتھ روضہ رسول ﷺ پر

درود سلام بھی پیش کرسکیں گے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی اور روضہ اطہرﷺ کی زیارت کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ زائرین حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابندہوں گے اور روضہ اطہرﷺ میں گنجائش کے مطابق 75 فیصدلوگوں کو داخلےکی اجازت ہوگی۔دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہفتوں بعد کل سے عمرہ کی ادائیگی کا بھی آغاز ہورہا ہے۔حرم شریف میں داخلے اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھی ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف عمرہ کا اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے، 4 اکتوبر کو پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہری اور وہاں مقیم غیر ملکیوں میں سے 6 ہزار افراد عمرہ ادا کریں گے جب کہ یکم نومبر سے محکمہ صحت کی منظوری سے مخصوص ممالک کے شہری بھی عمرہ ادا کرسکیں گے۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں مسجد نبوی ﷺ کو عام نمازیوں کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم 2 ماہ بعد مئی میں محدود تعداد میں سخت پابندیوں کے بعد عام شہریوں کو داخلے کی اجازت دی گئی تھی تاہم روضہ اطہرﷺ کی زیارت پر پابندی برقرار تھی جو کہ اب 2 ہفتوں بعد ہٹنے جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…