اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں باز کی نیلامی میں سخت مقابلہ آخری قیمت کیا لگی؟لوگوں کی غیرمعمولی دلچسپی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں ملک کی سطح پر پہلی باربازکی نیلامی کے پروگرام میں شہریوں اور کاروباری حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے شمال میں ملھم کے مقام پر شاہ عبدالعزیز فیسٹیول

کے ضمن میں سعودی باز کلب کے زیراہتمام باز فروشوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ اس نیلامی میں 3 لاکھ 66 ہزار ریال مالیت کے بازوںکی خریدو فروخت کی گئی۔پہلا مضبوط مقابلہ سحمان السبیعی کے فرخض شاھین کے درمیان تھا۔ اس باز کی لمبائی 15 انچ اور وزن 970 گرام ہے۔ اسے سعودی عرب کے مشرقی علاقے الجبیل سے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ضیف اللہ الحارثی نے اس کی بولی ایک لاکھ 10 ہزار ریال لگائی۔دوسرا شاہین بلقاسم احمد المعقدی اور اس کیساتھیوں نے پیش کیا جس کا وزن 945 گرام اور اونچائی 15 انچ تھی۔ اس کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار ریال لگائی گئی۔اس کے بعد تیسرے شافرخ شاھین کو منصور عوض الغنزی نے پیش کیا۔ اس باز کی اونچائی 15 انچ، چوڑائی 15 انچ اور وزن 910 گرام تھا۔ اسے البدیہ کے علاقے سے پیش کیا گیا اور ضیف اللہ الحارثی نے 75 ہزار ریال میں خرید کیا۔نیلامی کے آخر میں خالد الخالدی نے قرناس شاہین 56 ہزار ریال میں خرید کیا۔

اسے مدینہ منورہ سے پیش کیا گیا۔ اس کی اونچائی 15 انچ ، چوڑائی 15 اینچ اور وزن 960 گرام تھا۔سعودی عرب میں ہونے والی بازوں کی اس نیلامی میں لوگوں کی غیرمعمولی دلچسپی دیکھی گئی۔ پہلے روز نیلامی میں عبداللہ امیر عبداللہ بن سلطان بن عبداللہ آل سعود نے ایک لاکھ چھ ہزار ریال میں قرناس شاہین خرید کیا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…