جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

صفائی کرنے والی خاتون  شہر کی میئر بن گئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو( آن لائن )روس میں صفائی کرنے والی خاتون نے میئر کا الیکشن جیت لیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے امیدوار کو صفائی کرنے والی لڑکی نے شکست دے کر میئر کا الیکشن جیت لیا۔ ذرائع کے مطابق مرینا اڈگوڈسکایا نامی خاتون چار سال قبل روس کے ایک دیہی گاں میں لوکل آفس میں صفائی کا کام کرتی تھیں۔بلدیاتی انتخابات میں میئر کے

الیکشن میں مرینا نے امیدواروں کی تعداد پوری کرنے کے لیے انتخابات میں حصہ لیا جس میں انہوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔ مرینا اڈگوڈسکایا اب ماسکو سے 400 کلو میٹر دور 29 دیہات پر مشتمل چھوٹے سے ضلع کی میئر بن گئی ہیں اور اب اس علاقے کے معاملات دیکھیں گی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس گاں میں گیس میسر نہیں ہے اور مقامی آبادی سردیوں میں اپنے گھروں کو گرم رکھنے کے لیے لکڑیاں جلا کر استعمال کرتی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ان کی فتح سابق میئر کے لیے ایک صدمے سے کم نہیں تھی کیونکہ انھوں نے ہی مرینا کو اس انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنا مخالف امیدوار نامزد کیا تھا۔ سابق میئر نے میئر کے الیکشن کے لیے امیدوار پورے کرنے کے لیے مرینا کو نامزد کیا تھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ فتح مرینا کے لیے بھی حیران کن تھی کیونکہ اس انتخاب میں انھوں نے کوئی انتخابی مہم نہیں چلائی تھی اور انھیں اپنی جیت کی توقع بھی نہیں تھی۔ایک انٹرویو میں مرینا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جیت پر حیرت زدہ تھیں، ان کو یقین نہیں آیا تھا کہ وہ میئر بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے مجھے منتخب کیا تو میں ان کے لیے کام کروں گی۔ واضح رہے کہ انتخابات میں توقع کے برعکس مرینا نے 62 فیصد ووٹ حاصل کیے اور حریف امیدوار صرف 34 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔ یاد رہے کہ ان کے حریف روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حمایت یافتہ امیدوار تھے، اور اس علاقے کے میئر رہ چکے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…