ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آذری فوج نے آرمینیا فوج کی اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دی آذربائیجان نے آرمینیا کے 26 علاقوں کے بعد ایک اور شہر پر راتوں رات قبضہ کر لیا ، آذربائیجان فوج کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناگورنو کاراباخ ( آن لائن )ناگورنو کاراباخ جنگ میں آرمینیا کی فوج کی مسلسل پسپائی جاری، آذربائیجان نے 26 علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آذبائیجان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنز سمیر گلئیوف کا کہنا ہے کہ آرمینیا نے پہلے جنگ کا آغاز کیا جس کے بعد ہم نے جوابی کارروائی کی ہے۔

آرمینیا کے خلاف جنگ میں اب تک ہم نے 26 علاقوں سمیت ایک شہر فتح کرلیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمینیائی جارحیت سے اب تک 31 شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں قائم سفارت خانے میں سفیر اور ملٹری اتاشی کرنل نوروز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آذربائیجان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنز نے کہا کہ آرمینیا نے بیرون ممالک سے آئے دہشت گردوں کو مسلح کر کہ محاذ پر بھیجنا شروع کر دیا ہے، آذربائیجان صرف اپنی سالمیت کا دفاع کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمینا کا بنیادی مقصد شہری آبادیوں کا نشانہ بنا کر دہشت پھیلانا ہے، جو کہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ شہریوں کو آرمینا فوج کی جارحیت سے بچانے کے لیے ہماری افواج صرف جوابی کارروائی کررہی ہیں۔ آذربائیجان کے ملٹری اتاشی مہمان نوروز کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی افواج نے انتہائی کامیابی سے آرمینیا کو نشانہ بنایا، جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہی آزری افواج کے نگورنوکاراباخ میں چھ دیہات واپس لیے اور کئی اہم مقامات پر قبضہ حاصل کرلیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس روز میں آزبائیجان کی افواج نے 25 دیہات اور ایک شہر کو آرمینیا کے قبضہ سے آزاد کرایا۔ ملٹری اتاشی نے بتایا کہ 5 اکتوبر کو آرمینیا نے سمرچ اور توچکا میزائل سے آزربائیجان کے علاقوں کو نشانہ بنایا، ہم اب بھی گولہ باری کرنے والی آرمینیائی افواج کی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ ناگورنو کاراباخ کے متنازعہ علاقے پر قبضے کی وجہ سے ہو رہی ہے جو ابتدائی طور پر ایک جھڑپ تھی مگر اب اس نے باقاعدہ جنگ کا روپ دھار لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…