منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

بیرونی مداخلت سے آرمینیا ، آذر بائیجان لڑائی عالمی شکل اختیار کرسکتی ہے، ترکی بارے بھی انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی ) فرانس نے خبردار کیا ہے کہ ترکی اور دوسرے ممالک کی طرف سے آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جاری لڑائی بین الاقوامی جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی وزیرخارجہ جان ایف لوڈریان

نے کہا کہ ترکی کی آرمینیا کے متنازع علاقے نوگورنو کارا باخ میں آذر بائیجان کی مدد کرنا اور ان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرنا ناقابل قبول ہے۔ اس طرح کی مداخلت سے دو ملکوں کی جنگ بین الاقوامی لڑائی بھی بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کا آذر بائیجان کی عسکری مدد تنازع کو مزید گھمبیر کرنے اور اسے عالمی جنگ کی شکل دینے کا موجب بن سکتی ہے۔خیال رہے کہ ایران کے پڑوس میں آرمینی اکثریتی باشندوں پرمشتمل علاقے نوگورنو کاراباخ میں آذار بائیجان اور آرمینیا کے درمیا ن گذشتہ دو ہفتوں سے لڑائی جاری ہے۔قبل ازیں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے آذر بائیجان کو ترکی کی طرف سے شامی جنگجووں کے ذریعے مدد فراہم کرنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسی انٹیلی جنس کو مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ ترکی اعلانیہ طور پر آذر بائیجان کی مدد کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…