منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک میں 16 سالہ لڑکی وزیراعظم بن گئی،ذمہ داریاں سونپ کر سب کو حیران کر دیا گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی فلموں کی طرح یورپی ملک فن لینڈ میں حکومت نے ایک 16 سالہ لڑکی کو محض ایک دن کیلئے علامتی وزیر اعظم کی ذمہ داریاں سونپ کر سب کو حیران کردیا۔فن لینڈ کی حکومت نے عالمی تنظیم پلان انٹرنیشنل کی جانب سے خواتین کو مواقع فراہم کرنے اور صنفی مساوات کیلئے شروع کی گئی مہم (گرلز ٹیک اوور) کے تحت 16 سالہ ایوا مورتو کو

وزیر اعظم بنایا تھا۔فن لینڈ کی حکومت نے ایوا مورتو کو اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے ہر سال اکتوبر میں منائے جانے والے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک دن کا وزیر اعظم بنایا۔فن لینڈ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایوا مورتو نے 7 اکتوبر کو ایک دن کے علامتی وزیر اعظم کی خدمات سر انجام دیں۔ایک دن کیلئے وزیر اعظم کی خدمات دینے والی ایوا مورتو نے اگرچہ کوئی قانون سازی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے حکومتی معاملات کیلئے کوئی ضوابط بنائے، تاہم انہوں نے بطور وزیر اعظم تمام کاموں کی نگرانی کی۔حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک دن کی وزیر اعظم نے مختلف اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہوں نے صنفی مساوات اور لڑکیوں کیلئے مواقع پیدا کرنے جیسے معاملات پر گفتگو کی۔ایک دن کی وزیر اعظم ایوا مورتو نے فن لینڈ کے وزیر اعظم کے دفتر میں 7 اکتوبر کو پورا دن خدمات سر انجام دیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے دوران ٹیکنالوجی کے شعبے میں لڑکیوں کے کردار اور مواقع پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی۔یک دن کی علامتی وزیر اعظم ایوا مورتو نے وزیر اعظم کے دفتر میں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کے دوران خواتین کو ہراساں کیے جانے جیسے اہم موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ایوا مورتو نے فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین سے بھی ملاقات کی اور اہم ذمہ داری نبھانے اور سمجھنے کا موقع

فراہم کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔دن کے اختتام پر ایوا مورتو نے اپنے خطاب میں فن لینڈ حکومت اور وزیر اعظم کی تعریف کرنے سمیت دیگر عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کبھی یہ خواہش نہیں رہی ہے کہ وہ وزیر اعظم کے دفتر میں ہوں۔ایوا مورتو نے پورے دن علامتی وزیر اعظم کی خدمات ادا کرنے کے بعد 7 اکتوبر کی شام کو ہی اپنی خدمات حکومت کو واپس کردیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…