پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آرمینیا سے جنگ، طیب اردوان کی کھل کر حمایت ترکی کی کونسی بڑی شخصیات خود آذربائیجان پہنچ گئی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمینیا سے جنگ کے دوران ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اظہار یکجہتی کے لیے خود آذربائیجان پہنچ گئے۔آرمینیا سے جاری جنگ میں ترکی نے مکمل طور پر آذربائیجان کی حمایت کی ہے اور ساتھ ہی آرمینیا پر بھی متنازع علاقے کو فی الفور خالی کرنے کا

مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز آذری صدر الہام علیوف نے بھی ترک کے مسلح ڈرونز کی تعریف کی تھی اور امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کا کہا تھا جس کے بعد آج ترک وزیر خارجہ بھی باکو پہنچ چکے ہیں۔ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچے تو آذری صدر الہام علیوف نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ‘نگورنو کاراباخ کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر اپنے بیان میں ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کے بجائے حق کا ساتھ دے، یعنی آذربائیجان کی حمایت کرے اور آرمینیا پر زور دے کہ وہ مقبوضہ علاقے خالی کرے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر آذربائیجان اور آرمینیا سے ایک جیسا سلوک قبضہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔دوسری جانب آذری فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور مزید 3 دیہات سے قبضہ چھڑا کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ان فتوحات کا اعلان آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے کیا کہ نگورنو کاراباخ کے ضلع جبرائیل کے مزید 3 دیہات سے آرمینیا کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔خیال رہے کہ عالمی سطح پر ’نگورنو کارا باخ‘ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا ہے جب کہ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…