اسلام آباد (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اکثر ممالک میں تبدیلی آئی،یورپی یونین میں بھی تبدیلی کی بات کی جا رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں وہ ملک سے ساتھ جنگ نہیں چاہتے،
امریکہ میں جمہوریت اصلاحات کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک تبدیلی کا نام ہیں ،انہوں نے دنیا کی سوچ تبدیل کی ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد پاکستان اور انڈیا سمیت مشرق وسطی اور یورپ کے کئی ممالک میں تبدیلیاں آئیں۔ ساجد تارڑ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امن کی راہ پر گامزن ہیں ،ان کا کسی بھی ملک کے ساتھ جنگ چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے جنوبی کوریا تبدیل کیا وہ ایران کے ساتھ بھی براہ راست بات کرنا چاہتے تھے ،باراک حسین اوباما نے کبھی ایران سے بات کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں امریکہ میں جمہوریت اصلاحات کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے۔