نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کسانوں سے متعلق متنازع قانون کی منظوری پر سکھوں کی جماعت شرومنی اکالی دل نے احتجاجاً بھارتی حکمراں اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی۔ پارٹی صدر سْکھ بیر سنگھ نے کہا کہ شرومنی اکالی دل زراعت سے متعلق قانون سازی پر
اتحاد سے الگ ہوئی، بھارتی حکومت نے فصلوں کو قانونی تحفظ دینے سے انکار کیا ہے۔سکھوں کی جماعت شرومنی اکالی دل کے صدر سْکھ بیر سنگھ بادل نے کہا کہ شرومنی اکالی دل این ڈی اے کا حصہ نہیں رہ سکتی، پارٹی کا یہ فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہٹ دھرم رویے، کسانوں اور سکھوں کے مسائل پر وفاقی حکومت کی بے حسی کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔سْکھ بیر سنگھ کا کا کہنا تھا کہ بھارت بھر میں کسان زراعت سے متعلق قانون سازی پر احتجاج کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ شرومنی اکالی دل ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی سب سے پرانی اتحادی تھی۔