شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے کمال کردیا متحدہ عرب امارات میں خواتین کی تنخواہیں مردوں کے برابر کردی گئیں،زبردست صدارتی فرمان جاری

26  ستمبر‬‮  2020

ابو ظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات نے نجی کمپنیوں میں کام کرنیوالی خواتین کی تنخواہیں ان کیساتھ کام کرنیوالے مردوں کے برابر کردیں، فیصلے کا اطلاق 25 ستمبر 2020 سے ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی جانب سے

جاری صدارتی فرمان میں ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کوئی ملازم خاتون ویسا ہی کام کررہی ہے جیسا کہ مرد ملازم کررہا ہو تو اس کا محنتانہ مرد ملازم جیسا ہی ہوگا۔امارات میں وفاقی قانون کی دفعہ 32 میں ملازم خواتین اور کارکن مردوں کی تنخواہوں میں فرق رکھا گیا تھا، تاہم اب اس میں صدارتی فرمان جاری کرکے ترمیم کردی گئی ہے۔اماراتی مارکیٹ کے ماہرین نے اس حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی کی بدولت امارات کے تمام علاقوں کے نجی اداروں میں خواتین کیلئے کشش بڑھے گی، اب وہ زیادہ عزم اور شوق کے ساتھ نجی اداروں کا رخ کریں گی۔وزارت افرادی قوت نے کہا کہ مرد ملازمین کی تنخواہوں کے برابر خواتین کی تنخواہیں کرنے کی بدولت دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کی حیثیت مضبوط ہوگی جبکہ عرب ممالک میں بھی اس کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔متحدہ عرب امارات کو تنخواہوں میں برابری اور دونوں صنفوں کے درمیان مساوات کے اصول پر عمل کرنے کے حوالے سے عرب اور خطے کے ممالک پر برتری حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…