وہ ملک جس میں کرونا  وائرس  کی دوسری لہر نے سر اٹھا لیا ، صورتحال بے قابو ہو گئیایک دن میں کتنے مریض سامنے آگئے ؟ عالمی ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی 

18  ستمبر‬‮  2020

پیرس (این این آئی)فرانس میں کورونا وائرس کے ریکارڈ نئے کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 10 ہزار 593 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوگئی۔ حکومت کے فیصلے کے بعد ملک میں کورونا ٹیسٹ مفت کئے جارہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کی ابتدا کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ افراد ایک دن کے دوران کورونا سے متاثر ہوئے۔

کورونا ٹیسٹ مفت ہونے کے باعث ٹیسٹنگ سینٹرز پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔فرانس کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے 12 لاکھ کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جس میں سے 5.4 فیصد مثبت آئے۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 481 ہو گئی ہے جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد31 ہزار 95 ہے۔دوسری جانبعالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پورے یورپ سے تقریبا 3 لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے بتایاکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے یورپ بھر میں لگ بھگ 50 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ تقریبا 2 لاکھ 28 ہزار ہلاک بھی ہوئے ۔ادھرفرانس کے وزیر صحت کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے، کورونا کے ابتدا سے گزشتہ روز فرانس میں سب سے زیادہ 10 ہزار 593 کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب اسپین میں کورونا وائرس سے جون کے بعد 239 اموات ہوئیں، جبکہ چیک ری پبلک میں روزانہ تقریبا  2 ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ نیدرلینڈز میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس 9 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ زندگیاں لے گیا، بھارت میں مزید 11سو سے زائد اموات ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 84 ہزار 400 سے بڑھ گئی۔ بھارت میں مریضوں کی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ ہو گئی، جبکہ امریکا میں اموات 2 لاکھ 2 ہزار اور 68 لاکھ سے زائد مریض ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…