نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کورونا کے مزید 84 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہو گئی اور مزید ایک ہزار 83 مریض انتقال کر گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کے مزید 84 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے
جس کے بعد مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہو گئی اور مزید ایک ہزار 83 مریض انتقال کر گئے۔ادھر برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ امریکا میں 63 لاکھ اور روس میں 10 لاکھ سے زائد مریض ہو گئے ۔اسپین اور فرانس کو کورونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے، اسپین میں ایک ہی دن میں مزید 9 ہزار مریض سامنے آ گئے جبکہ فرانس نے مزید 7 ہزار مریضوں کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 63 لاکھ مریضوں میں سے ایک کروڑ 85 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔