ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ہم یہ کام نہیں کرسکتے ترک جنرلز نے اپنے صدر ایردوآن کا بڑا مطالبہ مسترد کر دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی )ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے چند روز قبل اپنی فوج کے جنرلوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک یونانی بحری جہاز یا فریگیٹ کو غرق کر دیں بشرط یہ کہ اس کارروائی میں کوئی ہلاکت نہ ہو۔ یہ بات جرمن اخبارنے ز ترک عسکری ذرائع کے حوالے سے بتائی۔

ذرائع نے اخبار کو مزید بتایا کہ ترکی کی فوج کے جنرلوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔اخبار کے مطابق ایردوآن نہ تو جنگ چاہتے ہیں اور نہ بحیرہ روم میں گیس کے ذخائر میں اپنے ملک کے حقوق کے لیے کوشاں ہیں ،،، البتہ وہ ایک بیرونی تنازع بھڑکانے کے خواہاں ہیں تا کہ داخلی طور پر عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا رخ موڑا جا سکے۔ترک عوام اس وقت اقتصادی ناکامی اور سیاسی ماحول کے بگاڑ سے دوچار ہیں۔ادھر ترک ماہرین نے صدر رجب طیب ایردوآن کو ان کی جنگی پالیسیوں کے سبب خبردار کیا جو ترکی کی معیشت کو ضرر پہنچا سکتی ہیں۔ان ماہرین کا کہناتھا کہ ترکی کے اپنے پڑوسی اور حلیف ممالک کے ساتھ اختلافات میں اضافے کے نتیجے میں قومی کرنسی کی قدر میں مزید بگاڑ آئے گا۔ ترکی کی قیادت کی سیاسی خواہشات کی قیمت معیشت کو چکانا پڑ سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…